رونالڈو ورلڈ کپ کے 6ایڈیشنز میں گول کرنیوالے پہلے فٹبالر
دوسرے معمر ترین گول سکورر ،پرتگال نے ازبکستان کو پانچ،صفر سے ہرایا ناروے نے سینیگال جبکہ فرانس نے عراق کو 3-0 گول سے شکست دیدی
ہوسٹن،نیو جرسی ،فلاڈیلفیا(سپورٹس ڈیسک) پرتگال نے فیفا ورلڈ کپ میں ازبکستان کو پانچ،صفر سے شکست دیدی، پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے میچ کے چھٹے منٹ میں رونالڈو نے پہلا گول بنایا تو وہ ورلڈ کپ کے 6 مختلف ایڈیشنز میں گول کرنے والے پہلے فٹبالر بن گئے ، انہوں نے تمام ایونٹس میں کم از کم ایک گول ضرور سکور کیا۔رونالڈورلڈ کپ مقابلوں میں پرتگال کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ۔ ان کے گولز کی تعداد 10 ہوگئی۔اس کے ساتھ ہی رونالڈو ورلڈ کپ کی تاریخ کے دوسرے معمر ترین گول سکورر بھی بن گئے ۔ ورلڈ کپ میں الجیریا نے اردن کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔ناروے نے سینیگال کو دو،تین گول سے ہرا کر اور پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی،فرانس نے بھی عراق کو 0-3 سے شکست دیکر ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔