سعودی فٹبال فیڈریشن کے صدر نے استعفیٰ دیدیا

سعودی فٹبال فیڈریشن کے  صدر نے استعفیٰ دیدیا

ریاض(سپورٹس ڈیسک)سعودی عرب کی فٹبال ٹیم کے فیفا ورلڈ کپ کے گروپ سٹیج سے مایوس کن انداز میں باہر ہونے کے بعد سعودی عرب فٹبال فیڈریشن کے صدر یاسر المسحل نے۔۔۔

 ٹیم کی ناکامی کی پوری ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔فیفا ورلڈ کپ میں سعودی عرب کی ٹیم یوروگوئے اور کیپ ورڈے کے خلاف میچ ڈرا کرنے اور سپین کے ہاتھوں شکست کے بعد گروپ ایچ میں صرف دو پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر رہی جس کے باعث ٹورنامنٹ میں اس کا سفر گروپ سٹیج پر ہی ختم ہو گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں