ہیری کین پر کالا جادو کرنیوالے کی ورلڈکپ بارے حیران کن پیشگوئی
لندن(سپورٹس ڈیسک)خود کو گھانا کا سب سے بڑا جادوگر کہنے والے نانا کواکو بونسام نے فیفا ورلڈکپ سے متعلق حیران کن پیشگوئی کردی۔
نانا کواکو بونسام کا کہنا ہے کہ کیپ ورڈے راؤنڈ آف 32 میں لیونل میسی کی ارجنٹینا کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دے گا جو فٹبال شائقین کیلئے ایک حیران کن دعویٰ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ فلکیاتی اشاروں کے مطابق اس بار ورلڈکپ کا ٹائٹل کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال کے نام ہوگا۔