شیخوپورہ :مختلف علاقوں سے 4لاشیں برآمد
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شیخوپورہ میں الگ الگ مقامات سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔
ایک لاش سٹی شیخوپورہ کے علاقے سنگر پلازہ جبکہ دوسری خون آلود دو سے تین روز پرانی لاش لاہور سرگودھا روڈ پر فاروق آباد کے قریب نہروں کے درمیان واقع ایک ڈیرے سے برآمد ہوئی جس کی شناخت عبداﷲ امجد سکنہ محلہ رحمان پورہ کے نام سے ہوئی ہے ۔ تیسری لاش کیوبی لنک نہر کے قریب سے برآمد ہوئی جو نوجوان کی بتائی گئی ہے جبکہ لاش پر تشدد کے نشانات موجود ہیں ۔چوتھی لاش فیروزوالہ میں موٹروے انٹرچینج کے قریب سے برآمد ہوئی ،جس کی عمر کا اندازہ 35 سال لگایا گیا ہے ۔