نازیبا مواد سے خواتین کوبلیک میل کرنیوالے 2 ملزم گرفتار
فرحان گوہر لاہور،محمد مشتاق قصور سے گرفتار، قابل اعتراض مواد برآمدہوا مشتاق نے نازیبا مواد خاتون کے رشتہ داروں کو بھی بھیجا:این سی سی آئی اے
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )خواتین کو نازیبا مواد سے بلیک میل کرنے والے دو ملزم گرفتار کر لئے گئے ،این سی سی آئی اے پنجاب نے پہلی کارروائی میں ملزم فرحان گوہر کو لاہور سے گرفتار کر کے موبائل فون برآمد کیا ،دوسری کارروائی میں ملزم محمد مشتاق کوقصور سے دھر لیا گیا، این سی سی آئی اے حکام کے مطابق ملزموں کے قبضے سے خواتین سے متعلق قابلِ اعتراض مواد برآمد ہوا ہے ،ملزم مشتاق نازیبا مواد متاثرہ خاتون کے رشتہ داروں کو بھی بھیج چکا تھا، ڈائریکٹر پنجاب این سی سی آئی اے محمد علی وسیم کا کہنا ہے کہ خواتین کی عزت اور پرائیویسی پر حملہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، بلیک میلنگ اور آن لائن استحصال پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی جاری رہے گی۔