ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک اور سروسز شوز کااشتراک

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک اور سروسز شوز کااشتراک

کاروباری اداروں کا ڈیجیٹل مالیاتی حل پر اعتماد بڑھ رہا ہے ،کاشف عزیز

اسلام آباد(بزنس ڈیسک)ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے پاکستان کے معروف جوتوں اور ملبوسات کے برانڈ سروسز شوز کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو)پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ملک بھر میں سروسز شوز کی 300 اسٹورز پر کیو آر پر مبنی ڈیجیٹل ادائیگی اور ساؤنڈ باکس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ یہ شراکت داری ریٹیل شعبے میں ادائیگیوں کے نظام کو جدید اور مؤثر بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے ، جس کے ذریعے صارفین تیز، محفوظ اور آسان کیو آر ادائیگیوں کے ذریعے بغیر کسی رکاوٹ کے لین دین کرسکیں گے ۔ ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے چیف بزنس آفیسر شہزاد خان نے کہا کہ سروسز شوز کے ساتھ ایزی پیسہ کی شراکت داری رابطے سے پاک ادائیگیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے ۔ سروس ریٹیل (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کاشف عزیز خواجہ نے کہا کہ یہ اشتراک اس بات کا ثبوت ہے کہ کاروباری اداروں کا ڈیجیٹل مالیاتی حل پر اعتماد بڑھ رہا ہے ۔  

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں