جنوری تاجون ،10 آئی پی او منظور،9کامیابی سے مکمل
10کمپنیوں نے 20 ارب سے زائد سرمایہ حاصل کیا،ایس ای سی پی
کراچی(بزنس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جنوری سے جون 2026 کے دوران مجموعی طور پر 10 آئی پی اوز کی منظوری دی گئی جن کے ذریعے کمپنیوں نے 20 ارب روپے سے زائد سرمایہ حاصل کیا،اس عرصے کے دوران 9کمپنیوں کے آئی پی اوز کامیابی سے مکمل ہوئے جو پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور کاروباری سرگرمیوں میں بہتری کا واضح اشارہ ہے ۔اعلامیے کے مطابق سال کی پہلی ششماہی میں مینوفیکچرنگ، پٹرولیم، ڈیری، اسلامی مالیات، رئیل اسٹیٹ، ٹیکنالوجی اور دیگر اہم شعبوں سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں نے کیپٹل مارکیٹ میں شمولیت اختیار کی جس سے سرمایہ کاری کے مواقع میں مزید وسعت پیدا ہوئی۔اعداد و شمار کے مطابق سروس لانگ مارچ ٹائرز نے اپنے آئی پی او کے ذریعے 7 ارب 77 کروڑ روپے ،ستارہ پٹرولیم نے 4 ارب 83 کروڑ روپے جبکہ غنی ڈیریز نے 3 ارب 44 کروڑ روپے کا سرمایہ حاصل کیا۔ایس ای سی پی کے مطابق پاک قطر جنرل تکافل کے آئی پی او کو غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی۔