پرفیوم اب لگانا نہیں پینا ہوگا،مشہور خوشبوؤں والے شربت

پرفیوم اب لگانا نہیں پینا ہوگا،مشہور خوشبوؤں والے شربت

دبئی(نیٹ نیوز)دبئی ہمیشہ منفرد اور تخلیقی تجربات کے لیے جانا جاتا ہے ، لیکن اس بار کچھ مزید انوکھا ہے ۔ یہاں ایک ایسا کیفے قائم کیا گیا ہے جہاں خوشبو صرف محسوس ہی نہیں کی جاتی بلکہ اسے پیا بھی جا سکتا ہے ۔

 دبئی مال میں محدود مدت کے لیے کھولا گیا کے علی کیفے روایتی کافی شاپ سے بالکل مختلف تصور پیش کر رہا ہے ، جہاں معروف پرفیومز کی خوشبوؤں کو کافی اور ٹھنڈے مشروبات میں ڈھال کر صارفین کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے ۔عام طور پر لوگ گھر سے نکلتے وقت اپنی پسندیدہ خوشبو لگا کر دن کا آغاز کرتے ہیں، مگر اس کیفے میں آنے والوں کو ونیلا 28، یم، ایڈن اور اوڈگزم جیسے مشہور پرفیومز سے متاثر مشروبات چکھنے کا موقع مل رہا ہے ۔یہ تصور دراصل خوشبو اور ذائقے کی دنیا کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی کوشش ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں