مریخ میں بڑے پیمانے پر میگما سسٹمز کی موجودگی کا انکشاف

مریخ میں بڑے پیمانے پر میگما سسٹمز کی موجودگی کا انکشاف

لاہور(نیٹ نیوز)سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مریخ کے اندر بڑے پیمانے پر میگما سسٹمز موجود ہیں۔

سائنس دانوں کو ہونے والی نئی دریافتوں میں معلوم ہوا ہے کہ مریخ کے اندر ماضی میں وسیع اور پیچیدہ میگما (پگھلی ہوئی چٹان) کے نظام موجود تھے ، جو زمین پر پائے جانے والے میگما سسٹمز سے مشابہت رکھتے ہیں۔ یہ دریافت اس روایتی تصور کو چیلنج کرتی ہے کہ ایسے نظام صرف ان سیاروں پر بن سکتے ہیں جہاں پلیٹ ٹیکٹونکس موجود ہو۔ نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مریخ نے پلیٹ ٹیکٹونکس کے بغیر بھی ایک انتہائی ارتقائی اور پیچیدہ کرسٹ تشکیل دی، جو مختلف ارضیاتی عمل کے ذریعے وجود میں آئی۔محققین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت یہ بھی اشارہ کرتی ہے کہ دیگر چٹانی سیارے بھی، چاہے ان پر پلیٹ ٹیکٹونکس موجود نہ ہو، زندگی کے لیے موزوں ماحول پیدا کر سکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں