35 ڈگری درجہ حرارت یورپ اور پاکستان میں مختلف کیوں

35 ڈگری درجہ حرارت یورپ اور پاکستان میں مختلف کیوں

لندن(نیٹ نیوز)یورپ میں درجہ حرارت 35 سے 40 ڈگری تک پہنچ گیا ہے جو کسی بھی پاکستانی کیلئے بہت زیادہ نہیں لگتا، لیکن یورپ میں اموات بھی ایک ہزار سے اوپر جا چکی ہیں جبکہ پاکستان میں اتنی گرمی میں لوگ مزدوری کر رہے ہوتے ہیں۔

تو آخر ایسا کیوں ہے ،ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ انسانی جسم صرف درجہ حرارت محسوس نہیں کرتا، بلکہ ہوا میں موجود نمی، گھروں کی بناوٹ، شہروں کا انفراسٹرکچر اور انسان کا گرمی کو جھیلنے کا عادی ہونا، یہ سب مل کر طے کرتے ہیں کہ اصل میں گرمی کتنی محسوس ہو رہی ہے ۔ یورپ کی ہوا میں نمی بہت زیادہ ہوتی ہے ۔ہمارا جسم خود کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے پسینہ نکالتا ہے ، لیکن یہ پسینہ تبھی کام کرتا ہے جب یہ ہوا میں اڑ کر خشک ہو جائے ۔ حبس کے موسم میں ہوا پہلے ہی نمی سے بھری ہوتی ہے ، اس لیے پسینہ سوکھتا نہیں اور جسم کے لیے اپنی گرمی باہر نکالنا مشکل ہو جاتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں