نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیت لی

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ  کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیت لی

ٹرینٹ برج(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس کے بین الاقوامی کیریئر کا اختتام تلخ شکست پر ہوا، نیوزی لینڈ نے میزبان ٹیم کو 160 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔

ٹرینٹ برج میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 373 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم 212 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بین سٹوکس نے غیر معمولی انداز میں اوپننگ کرتے ہوئے صرف 20 گیندوں پر 30 رنز بنائے، تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں