ایل اے او لمپکس ، آئی سی سی کو الیفکیشن کا نیا فارمیٹ جاری
مینز ٹیموں کا فیصلہ 31 دسمبر کی ٹی ٹونٹی رینکنگ کی بنیاد پر ہو گا جبکہ آخری نشستوں کا فیصلہ 2027 اولمپکس کوالیفائر کے ذریعے کیا جائیگا میزبان امریکا کی مینز،ویمنز ٹیم کا شرکت کیلئے ٹاپ 15 ٹی ٹونٹی رینکنگ میں ہونا ضروری، اولمپکس میں کرکٹ کا فارمیٹ ٹی ٹونٹی ہوگا
دبئی (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کے مقابلوں کے لیے کوالیفکیشن سسٹم کا اعلان کر دیا، جس کے تحت اولمپکس میں 128 سال بعد کرکٹ کی واپسی ہوگی۔آئی سی سی کے مطابق لاس اینجلس اولمپکس میں مردوں اور خواتین کی 6،6 ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ تمام میچز ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے ۔خواتین کے ایونٹ کے لیے آسٹریلیا، بھارت، برطانیہ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پہلے ہی اولمپکس کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔ مزید برآں افریقا، ایشیا، یورپ اور اوشیانا کی ٹاپ رینکنگ ٹیمیں براہِ راست اولمپکس میں جگہ بنائیں گی۔آئی سی سی کے مطابق مردوں کی ٹیموں کا فیصلہ 31 دسمبر 2026 کی ٹی ٹونٹی رینکنگ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
جبکہ آخری نشستوں کا فیصلہ 2027 میں ہونے والے آئی سی سی اولمپکس کوالیفائر کے ذریعے ہوگا۔آئی سی سی نے واضح کیا ہے کہ میزبان امریکا کی مردوں یا خواتین کی ٹیم کو اولمپکس میں شرکت کے لیے ٹاپ 15 ٹی ٹونٹی رینکنگ میں ہونا ضروری ہوگا۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز براہِ راست اولمپکس کے لیے اہل نہیں ہوگی، اس لیے کیریبین نمائندہ ٹیم کا فیصلہ بھی کوالیفائر کے ذریعے کیا جائے گا۔آئی سی سی کے مطابق ہر ٹیم 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کرے گی، جبکہ مردوں اور خواتین کے مقابلوں میں مجموعی طور پر 28 میچز کھیلے جائیں گے ۔ لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کا ایونٹ ٹی 20 فارمیٹ میں ہوگا۔