اسٹاک ایکسچینج ،کاروباری ہفتے کا منفی آغاز،114ارب خسارہ

اسٹاک ایکسچینج ،کاروباری ہفتے کا منفی آغاز،114ارب خسارہ

1156پوائنٹس کی کمی سے 100انڈیکس 178414.80 پر بند کاروباری حجم 2.12فیصد زائد ،64فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز منفی زون میں ہوا جس کے نتیجے میں 100انڈیکس کی 1لاکھ 79ہزار پوائنٹس کی سطح گرگئی، مندی کے سبب 64.47فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے 1کھرب 14ارب روپے ڈوب گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز اگرچہ تیزی سے ہوا جس سے ایک موقع پر 700پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس کی 1لاکھ 80ہزار پوائنٹس کی سطح عبور ہوگئی تھی لیکن مالی سال کے اختتامی ہر پرانے سودوں اورادائیگیوں کے تصفیے ، بینکنگ، آئل اینڈ گیس، فرٹیلائزر سیمنٹ سمیت دیگر شعبوں میں حصص کی آف لوڈنگ بڑھنے سے جاری تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی جس سے ایک موقع پر 1240پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر دوبارہ خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔ کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 1156.47 پوائنٹس کی کمی سے 178414.80 پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 435.57پوائنٹس کی کمی سے 53112.84 پوائنٹس، آل شیئرز انڈیکس 612.12 پوائنٹس کی کمی سے 107979.81پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 2525.45 پوائنٹس کی کمی سے 254200.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت 2.12فیصد زائد رہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں