وینزویلا زلزلہ، ارجنٹینا کے فٹبالر کی بیوی اور بچے ہلاک
کراکس(سپورٹس ڈیسک)وینزویلا میں آنے والے تباہ کن زلزلوں کے نتیجے میں ارجنٹینا کے مقامی فٹبالر لوکاس تریخو کی اہلیہ اور 2 بچے بھی ہلاک ہوگئے۔
لوکاس تریخو کلب کی جانب سے جاری بیان میں اس افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے فٹبالر اور ان کے اہلِخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔ زلزلے کے وقت لوکاس تریخو کی اہلیہ یانینا مارانیلا اور 2 بچے آرون تریخو اور آئینہوا تریخو ساحلی علاقے پلایا گراندے میں موجود تھے جہاں ان کی رہائشی عمارت منہدم ہو گئی۔