شاداب ٹی 20کپتان بننے کیلئے سب سے مضبوط امیدوار:عمادوسیم

شاداب ٹی 20کپتان بننے کیلئے  سب سے مضبوط امیدوار:عمادوسیم

کراچی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق آل راؤنڈر نے شاداب خان کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان بنانے کی حمایت کردی۔

سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے ایک انٹرویومیں شاداب خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر پی سی بی قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ کرتا ہے تو سلمان علی آغا کی جگہ پاکستان کا ٹی 20 کپتان بننے کے لیے وہ سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔عماد نے کہا کہ شاداب کی قائدانہ صلاحیتیں انہیں اس کردار کے لیے سب سے موزوں آپشن بناتی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں