تڈیج پوگاآر نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا
میڈرڈ (سپورٹس ڈیسک)سلوینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا۔
تیسرے مرحلے میں سائیکل سواروں نے سپین میں گرینولرز سے لیس اینگلس جنوبی فرانس تک کا 195.9 کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا۔ تڈیج پوگاآر نے فاصلہ 4 گھنٹے 45منٹ اور 11 سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ڈنمارک کے جوناس ونگگارڈنے دوسری جبکہ ایکواڈور کے سائیکل سوار رچرڈ کاراپاز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔