میڈس پیڈرسن نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ جیت لیا

 میڈس پیڈرسن نے ٹور ڈی فرانس  سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ جیت لیا

پیرس (سپورٹس ڈیسک)ڈنمارک کے سائیکلسٹ میڈس پیڈرسن نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ جیت لیا۔

چوتھے مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں کارکاسون سے فوکس تک کا 181.9 کلو میٹر کافاصلہ طے کرنا تھاجو پہاڑی رستے پر تھا۔ میڈس نے فاصلہ 4 گھنٹے 10منٹ اور 45 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔25 سالہ امریکی سائیکل سوار کوئن سائمنز نے دوسری جبکہ 25 سالہ ہسپانوی سائیکل سوار رال گارسیا پیئرنا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں