ارجنٹینا کو مبارکباد، ٹورنامنٹ پہلے ہی فکس تھا:مصری کھلاڑی

 ارجنٹینا کو مبارکباد، ٹورنامنٹ پہلے ہی فکس تھا:مصری کھلاڑی

ریفری بے ایمان تھا، ریفری نے انصاف نہیں کیا، مصطفی زکو کی گفتگو واضح طور پر فکس میچ تھا اور پوری دنیا نے یہ دیکھا،مصر کے ہیڈ کوچ حسام حسن

اٹلانٹا(سپورٹس ڈیسک )فیفا ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کے خلاف میچ میں متنازعہ فیصلوں کے بعد مصری کھلاڑی اور کوچ ریفریز پر شدید برہم ہو گئے ۔ میچ کے بعد مصر کے کھلاڑی مصطفی زکو نے ریفریز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'ارجنٹینا کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارک ہو، ٹورنامنٹ پہلے ہی فکس تھا، انہیں اس کے لیے مزید کسی چیز کی ضرورت نہیں تھی'۔مصری کھلاڑی نے مزید کہا کہ 'ریفری بے ایمان تھا، ریفری نے انصاف نہیں کیا'۔دوسری جانب مصر کے ہیڈ کوچ حسام حسن نے کہا کہ 'نتائج کچھ بھی ہوں، میں وہی کہوں گا جو میرے دل میں ہے ۔ یہ واضح طور پر ایک فکس میچ تھا اور پوری دنیا نے یہ دیکھا'۔مصر کے ہیڈ کوچ حسام حسن نے مزید کہا کہ اگر وہ اتنی ہی شدت سے چاہتے تھے کہ ارجنٹینا جیتے ، تو پھر باقی تمام ٹیموں کو ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے کیوں بلایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں