قومی ٹیسٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ،دو روزہ سناریو بیسڈ میچ

قومی ٹیسٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ،دو روزہ سناریو بیسڈ میچ

قومی ٹیسٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ،دو روزہ سناریو بیسڈ میچ میچ سے قبل پلیئرز نے فیلڈنگ کے علاوہ سلپ کیچنگ اور ہائی کیچز کی مشق کی

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)دورہ ویسٹ انڈیز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ راولپنڈی سٹیڈیم میں دوسرے روز بھی جاری رہا جہاں قومی ٹیسٹ سکواڈ نے دو روزہ سناریو بیسڈ میچ میں حصہ لیا۔ پی سی بی کے مطابق کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کی تکنیکی صلاحیتوں، فٹنس اور میچ حالات سے ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانا ہے ۔ تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑی مختلف میچ صورتحال کے مطابق طویل بیٹنگ اور مسلسل بالنگ کی مشق کر رہے ہیں تاکہ ویسٹ انڈیز کی کنڈیشنز میں بہتر کارکردگی کے لیے خود کو تیار کیا جا سکے ۔ سناریو بیسڈ میچ کے دوران قومی ٹیم کے کوچز سرفراز احمد، اسد شفیق اور عمر گل کھلاڑیوں کی فارم، فٹنس، تکنیکی مہارت اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ میچ کے آغاز سے قبل قومی کھلاڑیوں نے گراؤنڈ فیلڈنگ کے علاوہ سلپ کیچنگ اور ہائی کیچز کی خصوصی مشق بھی کی جبکہ کوچنگ سٹاف نے مختلف شعبوں میں کھلاڑیوں کی خامیوں کو دور کرنے پر خصوصی توجہ دی۔ پاکستان ٹیسٹ سکواڈ 13 جولائی کواسلام آباد سے ویسٹ انڈیز روانہ ہو گا جہاں ٹیم 18 سے 21 جولائی تک چار روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں