بگ بیش لیگ کی تاریخ کا پہلا غیر ملکی میچ بھارت میں ہوگا

بگ بیش لیگ کی تاریخ کا پہلا غیر ملکی میچ بھارت میں ہوگا

میلبورن (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی تاریخ میں پہلی بار ٹورنامنٹ کا ایک میچ آسٹریلیا سے باہر کھیلا جائے گا۔ 2026-27 سیزن کا افتتاحی میچ 12 دسمبر کو چنئی کے ایم اے چدمبرم سٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن پرتھ اسکارچرز اور میلبورن رینیگیڈز کے درمیان ہوگا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے اس تاریخی میچ کا باضابطہ اعلان میلبورن میں ایک تقریب کے دوران کیا جس میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی شرکت کی۔دونوں ممالک کی حکومتوں نے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں تعاون کیا ہے ۔کرکٹ آسٹریلیا کو امید ہے کہ یہ اقدام مستقبل میں انڈین پریمیئر لیگ کے ممکنہ غیر ملکی میچز کی راہ بھی ہموار کر سکتا ہے ۔دونوں ٹیمیں شیفیلڈ شیلڈ کے چھٹے راؤڈ کے بعد بھارت روانہ ہوں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں