قومی چیس چیمپئن شپ کااسلام آباد میں آغاز
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)قومی چیس چیمپئن شپ کااسلام آباد میں آغاز ہوگیا، ایونٹ میں ڈھائی سو سے زائد چیس پلیئرز شرکت کررہے ہیں۔
پاکستان سپورٹس کمپلیکس منعقدہ میں نیشنل چیس چیمپئن کا افتتاح وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی نے کیا۔ پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کسٹافن نے شطرنج کھیل کر ایونٹ کا باقاعدہ آغاز کیا ، فیڈریشن کے صدر ذیشان نقوی نے کہاچیس ہماری ثقافت کا حصہ ہے اور ہمیں اس کھیل کو زندہ رکھنا ہے ۔