نیشنل انڈر 21 ویمن ہاکی چیمپئن شپ پنجاب نے جیت لی
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پرائم منسٹر نیشنل انڈر 21 ویمن ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میں پنجاب نے سندھ بی کو آسان مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں پانچ گولز سے شکست دیکر ایونٹ کا ٹا ئٹل جیت لیا ۔
نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں منعقدہ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم کے مشیر براے سیاسی امور رانا ثنااللہ تھے ۔ فائنل میں پنجاب کی شارقہ نے تین جبکہ لاریب اور سفینہ نے ایک ایک گول سکور کیا۔