پانچواں ٹی 20:بھارت کو شکست،انگلینڈکارینکنگ میں پہلانمبر

پانچواں ٹی 20:بھارت کو شکست،انگلینڈکارینکنگ میں پہلانمبر

بھارتی ٹیم 258 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بناسکی

 لاہور(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ نے بھارت کو پانچویں اورآخری ٹی 20 میچ میں 56 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-4 سے جیت لی۔سیریز میں کامیابی کے بعد انگلینڈ کی ٹیم ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئی اوربھارت سے نمبرون پوزیشن چھن گئی ۔ساؤتھیمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی ٹیم 258 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 201 رنز بنا سکی۔ بھارت کی جانب سے ایشان کشن 56 اور تِلک ورما 53 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ قبل ازیں انگلینڈ نے بھارت کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز سکور کیے ۔ میزبان ٹیم کی جانب سے جوس بٹلر نے 64 گیندوں پر 131 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ کپتان ہیری بروک 95 اور ول جیکس 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں