ومبلڈن ٹینس : پیٹن اور ہیلیووارا نے ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ومبلڈن ٹینس : پیٹن اور ہیلیووارا  نے ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا

لندن(سپورٹس ڈیسک )برطانیہ کے ہنری پیٹن اور فن لینڈ کے ہاری ہیلیووارا نے ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے مینز ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ہفتے کو کھیلے گئے فائنل میں ٹاپ سیڈ جوڑی نے ایل سلواڈور کے مارسلو اریوالو اور کروشیا کے میٹے پاوچ کو مسلسل دو ٹائی بریک سیٹس میں 7-6 (7-4)، 7-6 (7-3) سے شکست دے کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔یہ پیٹن اور ہیلیووارا کی جوڑی کا تیسرا گرینڈ سلیم ڈبلز ٹائٹل ہے ۔ اس کامیابی کے ساتھ ہنری پیٹن اور ہاری ہیلیووارا اوپن ایرا میں ومبلڈن مینز ڈبلز کے ایک سے زیادہ ٹائٹل جیتنے والی 11ویں جوڑی بن گئے ہیں جبکہ 2011 میں باب اور مائیک برائن کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بھی ہیں۔کامیابی کے بعد ہاری ہیلیووارا نے سینٹر کورٹ پر خوشی کا اظہار قلابازی لگا کر کیا جبکہ ہنری پیٹن کورٹ پر لیٹ گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں