سنر نے مسلسل دوسری بار ومبلڈن ٹینس ٹائٹل جیت لیا

 سنر نے مسلسل دوسری بار ومبلڈن ٹینس ٹائٹل جیت لیا

پہلا سیٹ ہارنے کے بعد جرمن حریف الیگزینڈر زویروف کو شکست دی

لندن (سپورٹس ڈیسک)اٹلی کے ٹینس سٹار اور دنیا کے نمبر ون کھلاڑی جینک سنر نے جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف کے خلاف شاندار واپسی کرتے ہوئے ومبلڈن اوپن کے مردوں کے سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے ۔ فتح کے ساتھ ہی 24 سالہ جینک سنر اوپن ایرا میں ومبلڈن کا ٹائٹل برقرار رکھنے والے دنیا کے 10ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ 3 گھنٹے اور 46 منٹ تک جاری رہنے والے فائنل میچ میں جینک سنر نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد زبردست کم بیک کیا اور 4 سیٹوں کے مقابلے میں جرمن حریف الیگزینڈر زویروف کو شکست دے کر اپنے کیریئر کا 5 واں گرینڈ سلام ٹائٹل جیتا۔

رواں سال جینک سنر نے 47 میں سے 44 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے ، جینک سنر کی فتح کا سکور 7-6(9-7) ،6-7(2-7)،3-6اور 4-6 رہا۔ماہرین کے مطابق جینک سنر کی مسلسل شاندار کارکردگی اور دباؤ میں بہترین کھیل انہیں آنے والے برسوں میں مردوں کی ٹینس کا سب سے نمایاں ستارہ بنا سکتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...