گیانا میں گلوبل سپر لیگ کیلئے لاہور قلندرز کی ٹیم کا اعلان
لاہور(سپورٹس ڈیسک)گیانا میں ہونے والی گلوبل سپر لیگ کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔
گلوبل سپر لیگ کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم کی قیادت نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل کریں گے۔ پرویز حسین، شایان جہانگیر، ڈیلانو پوٹگیر، عبداللہ شفیق، اسامہ میر، شامل حسین، محمد نعیم، عمران رندھاوا، مہران ممتاز، فرحان یوسف، شہاب خان، محمد باسط اور علی شبیر سکواڈ کا حصہ ہیں۔ آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments