باسکٹ بال چیمپئن شپ ،راولپنڈی ڈویژن کی ٹیم کے ٹرائلز کا شیڈول
راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)کمشنر کپ/پنجاب انٹر ڈویژنل باسکٹ بال چیمپئن شپ کے لیے راولپنڈی ڈویژن کی مردوں کی باسکٹ بال ٹیم کے ٹرائلز 15 اور 16 جولائی کو منعقد کیے جائیں گے۔
راولپنڈی ڈویژن باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والے ٹرائلز روزانہ شام 5 بجے سے 7 بجے تک ایف جی پبلک سکول نمبر 2 (ٹیکنیکل سکول)، طارق آباد (لال کرتی)، راولپنڈی میں ہوں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments