سیاسی بینر آویزاں کرنے پر ارجنٹینا کیخلاف کارروائی کا خدشہ
میچ کے بعد فٹبالرزنے بینر اٹھایا جس پر لکھا تھا فاک لینڈ جزائر ارجنٹائن کے ہیں
نیویارک (سپورٹس ڈیسک)ارجنٹائن کی قومی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ورلڈکپ سیمی فائنل میں فتح کے بعد فیفا کی جانب سے ممکنہ تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔میچ کے اختتام پر ارجنٹائنی کھلاڑیوں نے جشن مناتے ہوئے ایک بینر اٹھایا جس پر ہسپانوی زبان میں لاس مالویناس سون ارجنٹیناس لکھا تھا، جس کا مطلب ہے فاک لینڈ جزائر ارجنٹائن کے ہیں۔ فاک لینڈ جزائر برطانیہ کے زیر انتظام خطہ ہیں تاہم ارجنٹائن طویل عرصے سے ان پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتا رہا ہے ۔دونوں ممالک کے درمیان 1982 میں انہی جزائر کے تنازع پر جنگ بھی ہوئی تھی جس میں سیکڑوں فوجی جان سے گئے تھے ۔فیفا اس سے قبل بھی 2014 میں اسی نوعیت کے بینر کی نمائش پر ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن پر جرمانہ عائد کر چکا ہے کیونکہ عالمی ادارے کے قوانین کھیل کے میدان میں سیاسی پیغامات کی اجازت نہیں دیتے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments