عاقب جاوید کاملتان میں انڈر 19 سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا دورہ

 عاقب جاوید کاملتان میں انڈر 19 سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا دورہ

عاقب جاوید کاملتان میں انڈر 19 سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا دورہ نوجوانوں کو مستقبل کے چیلنجز کیلئے تیارکرنا ہماری ترجیح :ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس

ملتان (اے پی پی) پی سی بی نے ملتان میں جاری انڈر 19 سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ میں نوجوان کرکٹرز کی ذہنی استعداد بڑھانے اور دبا میں بہتر کارکردگی کے لیے پہلی بار سپورٹس سائیکالوجی پروگرام متعا رف کرا دیا ، ملتان میں جاری کیمپ میں 31 نوجوان کھلاڑی ہیڈ کوچ شاہد انور کی نگرانی میں تربیت حاصل کر رہے ہیں،کیمپ اب اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ، جمعہ کے روز پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے کیمپ کا دورہ کیا، کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ انڈر 19 سطح پر سپورٹس سائیکالوجی پروگرام کا آغاز خوش آئند قدم ہے ،پروگرام کے تحت کھلاڑیوں کی ذہنی مضبوطی، جذباتی توازن اوردبا میں کارکردگی پر کام کیا جائیگا،مستقبل کے پاکستانی کرکٹرز کی تیاری میں ذہنی مضبوطی بھی اہم ہے ۔ نوجوان کھلاڑی اس عمر میں سیکھنے اور خود کو بہتر بنانے کے لیے زیادہ تیارہوتے ہیں،پی سی بی نوجوان کھلاڑیوں میں نظم و ضبط، محنت اورپیشہ ور انہ رویے کو فروغ دینا چاہتا ہے ، تاکہ مستقبل کے لیے ایسے کرکٹرز تیار کیے جا سکیں جو ہر قسم کی کنڈیشنز اور چیلنجز میں کامیابی سیکھیل سکیں۔ڈائریکٹرہائی پرفارمنس نے کہا کہ دور انگلینڈ نوجوان کھلا ڑیوں کی صلاحیتوں کونکھارنیکا بہترین موقع ہوگا ،نوجوان کھلاڑیوں کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے ہرپہلوسے تیارکرنا ہماری ترجیح ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...