گیری سوبرز کی خدمات کرکٹ کا روشن باب رہیں گی:پی سی بی

گیری سوبرز کی خدمات کرکٹ کا روشن باب رہیں گی:پی سی بی

وفات کی خبر پر افسردہ ،اہلخانہ اور کرکٹ ویسٹ انڈیز سے اظہار افسوس کرتے ہیں کرکٹ نے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک کو کھو دیا:بابر اعظم کابھی اظہارتعزیت

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے کا گیری سوبرز کی وفات پر اہلخانہ اور کرکٹ ویسٹ انڈیز سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سر گارفیلڈ سوبرز کی شاندار خدمات کرکٹ کی تاریخ کا روشن باب رہیں گی۔ گیری سوبرز کی وفات کی خبر پر پاکستان کرکٹ بورڈ افسردہ ہے اور اور گیری سوبرز کی وفات پر اہلخانہ اور کرکٹ ویسٹ انڈیز سے اظہار افسوس کرتے ہیں۔ سر گارفیلڈ سوبرز نے 1959ء میں ویسٹ انڈیز کے دورئہ پاکستان میں شرکت کی تھی اور اس دورے میں گیری سوبرز کو خوش آمدید کہنا پاکستان کے لیے اعزاز تھا۔ سر گارفیلڈ سوبرز کی غیر معمولی صلاحیتوں نے کرکٹ کی دنیا پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔دوسری طرفقومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری آل راؤنڈر گیری سوبرز کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے ۔ اس حوالے سے اپنے پیغام میں بابر اعظم نے کہا ہے کہ کرکٹ نے اپنے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک کو کھو دیا ہے ، گیری سوبرز نے صرف کرکٹ نہیں کھیلی بلکہ انہوں نے دکھایا کہ اس کھیل میں کیا کچھ ممکن ہے ۔بابر اعظم نے سوشل میڈیا کے ذریعے پیغام میں کہا کہ گیری سوبرز کی مہارت سے کئی نسلوں نے سیکھا اور آنے والی نسلیں بھی سیکھتی رہیں گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ان کے اہلِ خانہ اور ویسٹ انڈیز کے عوام کے ساتھ اظہارِ افسوس کرتا ہوں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...