ویمن انڈر 19،پاکستان نے جنوبی افریقا کو ہرا کر سیریز برابر کردی
کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن انڈر19 ٹیم نے جنوبی افریقا کو سنسنی خیز انداز میں6 وکٹوں سے شکست دے کر ویمن انڈر 19 ٹی ٹونٹی سیریز 2-2 سے برابر کردی، سیریز کا پانچواں اور آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔
نیشنل بینک سٹیڈیم پر سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے 110 رنز کا ہدف4 وکٹیں کھو کر 19.2اوورز میں حاصل کر لیا۔ پلیئر آف دی میچ ذوفشاں ایاز نے 44 رنز بنائے ، جنوبی افریقا کی ریسپیکٹ مباسہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments