گلوبل سپر لیگ میں لاہور قلندرز کا فاتحانہ آغاز

گلوبل سپر لیگ میں لاہور قلندرز کا فاتحانہ آغاز

گلوبل سپر لیگ میں لاہور قلندرز کا فاتحانہ آغاز افتتاحی معرکے میں پرتھ سکارچرز الیون کو 16 رنز سے شکست دے دی

لاہور (سپورٹس ڈیسک)گلوبل سپر لیگ کے افتتاحی معرکے میں لاہور قلندرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرتھ سکارچرز الیون کو 16 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا ہے ۔پروویڈنس سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پرتھ سکارچرز کے کپتان ایشٹن ٹرنر نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے ۔اوپنر شایان جہانگیر نے 65 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی، جبکہ پاکستان انڈر 19 کے کپتان فرحان یوسف نے 50 رنز کی جارحانہ ناٹ آئوٹ اننگز کھیل کر مجموعہ 170 سے پار پہنچایا۔ فرحان یوسف کو اس میچ وننگ کارکردگی پر 'پلیئر آف دی میچ' قرار دیا گیا۔ پرتھ سکارچرز کی جانب سے جھائے رچرڈسن 37 رنز دے کر 3 وکٹوں کے ساتھ نمایاں بالر رہے ۔172 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پرتھ سکارچرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 155 رنز ہی بنا سکی۔ محمد عمران نے 4 اوورز میں محض 18 رنز دے کر 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ سپنر اسامہ میر نے بھی 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...