کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا پہلا میڈل یقینی ہو گیا
قومی باکسر فاطمہ زہرہ نیوزی لینڈ کی جارڈن کو ہرا سیمی فائنل میں داخل
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا پہلا میڈل یقینی ہو گیا، خاتون باکسر فاطمہ زہرہ نے خواتین کے 60 کلوگرام ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی جارڈن ولسن کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ گلاسکو میں جاری میگا ایونٹ کے باکسنگ مقابلوں میں سیمی فائنل میں رسائی کے ساتھ ہی فاطمہ زہرہ نے پاکستان کے لیے کم از کم کانسی کا تمغہ یقینی بنا لیا ہے۔
فاطمہ زہرہ کی یہ کامیابی پاکستانی خواتین کی باکسنگ کی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے ، کیونکہ وہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے باکسنگ کا میڈل جیتنے والی پہلی خاتون باکسر بن گئی ہیں۔ فاطمہ زہرہ نے حریف باکسر کو کوارٹر فائنل میں 0-5سے ناک آؤٹ کیا۔ فاطمہ زہرہ نے سیمی فائنل میں بھی اپنی بہترین کارکردگی دہرانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ ان کی تمام توجہ اپنی کیٹیگری کے فائنل پر مرکوز ہے ۔ قوم میرے لئے دعا کرے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments