شان مسعود کی انگلی فریکچر، بابر نے انجری کی تصدیق کردی
ٹاروبا (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تصدیق کی ہے کہ سابق کپتان شان مسعود ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران انگلی فریکچر کرا بیٹھے ہیں۔
یہ انجری انہیں پہلی اننگز میں بیٹنگ کے دوران پیش آئی جس کے باعث وہ دوسری اننگز میں معمول کی پوزیشن کے بجائے آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے ۔بابر اعظم نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شان مسعود کی انجری نے ٹیم کے کمبی نیشن کو متاثر کیا اور ان کی کمی واضح طور پر محسوس ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments