کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی خرم پر جرمانہ، عباس کو وارننگ
ٹاروبا(سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پاکستانی فاسٹ بولر خرم شہزاد پر جرمانہ عائد کردیا گیا جبکہ محمد عباس کو وارننگ جاری کی گئی ہے ۔
آئی سی سی کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے ۔ شے ہوپ کو آؤٹ کرنے کے بعد خرم شہزاد نے جارحانہ انداز میں جشن منایا تھا جبکہ محمد عباس نے جومیل وریکین کو آؤٹ کرنے پر ان کے پاس نامناسب انداز میں جشن منایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments