ہاکی ورلڈ کپ،شائقین کیلئے ٹورنامنٹ کی یادگار اشیا خریدنے کا موقع
لاہور (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ٹاپ فینز کیساتھ شراکت داری کا اعلان کرتے ہوئے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ2026 کیلئے پہلی مرتبہ جامع آفیشل مرچنڈائز کلیکشن متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
جس کے ذریعے دنیا بھر کے ہاکی شائقین کو ٹورنامنٹ کی یادگار اشیا خریدنے کا موقع ملے گا۔ایف آئی ایچ کے مطابق ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار اتنے وسیع پیمانے پر آفیشل مرچنڈائز پروگرام متعارف کرایا جا رہا ہے ،جس میں ہر عمر کے شائقین کے لیے معیاری مصنوعات شامل کی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments