بین سٹوکس کا ایشیز میں واپسی کا امکان؟ ای سی بی ڈائریکٹر کا بڑا اشارہ

بین سٹوکس کا ایشیز میں واپسی کا  امکان؟ ای سی بی ڈائریکٹر کا بڑا اشارہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) انگلینڈ کرکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر روب کی نے کہا ہے کہ اگرچہ بین سٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

تاہم ایشیز سیریز میں ان کی واپسی کے امکان کو مکمل طور پر مسترد نہیں کیا جا سکتا ،ان کے مطابق سٹوکس جیسے کھلاڑی کے بارے میں کچھ بھی حتمی نہیں کہا جا سکتا اور مستقبل میں کچھ بھی ممکن ہے ۔بین سٹوکس نے گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران ذہنی اور جسمانی تھکن کو وجہ بناتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر اگلی ایشیز سیریز میدان میں کھیلنے کے بجائے شائقین کے باکس سے دیکھیں گے لیکن اس کے باوجود ان کی واپسی کی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے بھی رائے دی کہ اگر سٹوکس ایک بار پھر ایشیز کے لیے ریٹائرمنٹ ختم کریں تو یہ کرکٹ کی بہترین کہانیوں میں سے ایک ہوگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...