پاکستانی کرکٹ کیلئے کردار ادا کرنا چاہتا ہاتھ پیر نہ باندھے جائیں: یونس خان
کراچی (سپورٹس ڈیسک )سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم بیٹر یونس خان نے کہا ہے کہ مجھے طاقت درکار نہیں ہے۔
میں صرف پاکستان کرکٹ کے فروغ اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، چاہتا ہوں جو بھی ذمہ داری ادا کروں، میرے ہاتھ پیر نہ باندھے جائیں، کے ایچ اے لیجنڈ ارینا، گلشن اقبال میں یونس خان اکیڈمی سے اچھے اور بہترین کھلاڑی سامنے لائے جائیں گے ۔ یونس خان اکیڈمی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں کرکٹ کے حوالے سے اپنی خدمات انجام دے کر ملک اور قوم کا نام بلند کرنا چاہتا ہوں،کوشش ہے کہ پاکستان کرکٹ میں اعلیٰ مقام حاصل کرے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments