فیفا نے فارورڈ انٹرپرائز منصوبہ واپس لے لیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک )فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے شدید مخالفت کے بعد فیفا فارورڈ انٹرپرائز منصوبہ واپس لینے کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ فیفا فارورڈ منصوبہ باضابطہ طور پر ختم ہو گیا ہے ، تجاویز پر مزید پیش رفت نہیں ہو گی۔ ورلڈ کپ سرمایہ کاری منصوبے سے فٹبال میں تقسیم پیدا ہوئی، یہ اب کھیل کے مفاد میں نہیں رہا۔، فیفا فارورڈ منصوبہ فیفا کے رکن ممالک کی اکثریت کی حمایت سے مشروط تھا۔ تمام آراء سننے کے بعد منصوبہ آگے نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ فیفا کا مقصد ہمیشہ اتحاد اور فٹبال کی بہتری رہا ہے ، تمام متعلقہ فریقوں کو دوبارہ ایک میز پر لائیں گے ، ضرورت مند ممالک میں فٹبال کے فروغ کا مشن جاری رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments