دوسرا ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کا پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
پورٹ آف سپین (سپورٹس ڈیسک)دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پورٹ آف اسپین میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے چار تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔عبداللہ شفیق، اویس ظفر، ساجد خان اور عبید شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ پاکستان کی جانب سے عبید شاہ اور اویس ظفر نے ڈیبیو کیا، عبید شاہ کو محمد عباس جبکہ اویس ظفر کو بابراعظم نے ڈیبیو کیپ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments