پولارڈ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ،جوز بٹلر ٹی 20میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے کرکٹر

پولارڈ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ،جوز بٹلر ٹی  20میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے کرکٹر

مانچسٹر(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر جوز بٹلر ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ۔۔۔

دی ہنڈرڈ میں مانچسٹر سپر جائنٹس کی قیادت کرتے ہوئے بٹلر نے ویلش فائر کے خلاف صرف 20 گیندوں پر ناقابلِ شکست 51 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس کے بعد جوز بٹلر کے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں مجموعی رنز14ہزار833 ہو گئے جو انہوں نے 492 اننگز میں بنائے ۔انہوں نے ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کیرون پولارڈ کے 14ہزار 803 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا،پولارڈ نے یہ رنز 663 ٹی ٹونٹی اننگز میں سکور کئے تھے ۔ ویسٹ انڈیز ہی کے سابق کرکٹر کرس گیل 455 ٹی ٹونٹی اننگز میں 14ہزار 562رنزبناکرتیسرے نمبر پر ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...