ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

قومی ویمنز نیٹ بال ٹیم نے جاپان کے خلاف 34-58 سے کامیابی حاصل کی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 (پلیٹ ڈویژن) میں پاکستان نے شاندار آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ کے پہلے گروپ میچ میں پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم نے جاپان کے خلاف 34-58 سے کامیابی حاصل کی۔گرین شرٹس نے میچ کے دوران بہترین ٹیم ورک، نظم و ضبط اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار افتتاحی فتح اپنے نام کی اور ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے پوائنٹس حاصل کیے ۔پاکستان اپنا دوسرا گروپ میچ تھائی لینڈ کے خلاف کل کھیلے گا۔دریں اثناء پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین ظفر اقبال اعوان، صدر ملک امین خان اور سیکرٹری محمد ریاض نے کھلاڑیوں، کوچنگ سٹاف اور آفیشلز کو شاندار جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...