جنوبی کوریا فٹبال ایسوسی ایشن نے متنازع اسکینڈل پر معافی مانگ لی
لاہور(سپورٹس ڈیسک )جنوبی کوریا کی فٹبال ایسوسی ایشن نے پرانے انتہائی متنازع سکینڈل پر معافی مانگ لی۔
میڈیاکے مطابق جنوبی کوریا کی فٹبال ایسوسی ایشن نے ایک میڈیا رپورٹ کے بعد معذرت کی ہے جس میں الزام لگایا گیا کہ ایک دہائی سے زائد عرصہ قبل غیر ملکی ریفریز کے دورۂ کوریا کے دوران انہیں نامناسب تفریح اور مبینہ جنسی خدمات فراہم کی گئی تھیں۔ یہ واقعات 2011 اور 2012 کے دوران کئی مواقع پر پیش آئے ، جن میں 2014 ورلڈکپ اور 2012 لندن اولمپکس کے کوالیفائنگ مقابلوں کے لیے آنے والے ریفریز بھی شامل تھے ۔جنوبی کوریا کی فٹبال ایسوسی ایشن نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس نوعیت کا کوئی عمل یا کارپوریٹ کارڈز کا ایسا استعمال اب نہیں ہو رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments