انجری مسائل میں گھری بھارتی ٹیم میں سرفراز خان کی شمولیت
لاہور(سپورٹس ڈیسک)انجری مسائل میں گھرے بھارت نے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے مڈل آرڈر بیٹر سرفراز خان کو سکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔
سرفراز خان کو انجری کا شکار ہونے والے سائی سدرشن کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔سائی سدرشن دائیں پاؤں میں اسٹریس ری ایکشن کے باعث سیریز سے باہر ہوئے ہیں۔بی سی سی آئی کے مطابق وہ بینگلور میں قائم سینٹر آف ایکسیلنس میں بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں اور ان کی صحت میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔سرفراز خان نے 2024 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور اب تک 6 ٹیسٹ میچوں میں 371 رنز بنا چکے ہیں، جن میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریاں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سری لنکا کے دورے سے قبل بھارت کو کئی اہم کھلاڑیوں کی انجریز کا سامنا ہے۔ جن میں جسپریت بمراہ اور واشنگٹن سندر بھی شامل ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 15 اگست کو گال میں کھیلا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments