فٹبال میچ کے دوران گیند سڑک پر جانے سے حادثہ، گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

فٹبال میچ کے دوران گیند سڑک پر جانے  سے حادثہ، گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک)یوراگوئے میں سیکنڈ ڈویژن کے ایک فٹبال میچ کے دوران گیند سڑک پر حادثے کا سبب بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز مونٹی ویڈیو میں یوراگوئے مونٹی ویڈیو اور پیسینڈو کے درمیان میچ جاری تھا۔میچ میں اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک زوردار شاٹ کے بعد گیند سٹیڈیم سے باہر نکل کر ساتھ گزرتی شاہراہ پر جا گری اور حادثے کا سبب بن گئی۔واقعہ کچھ یوں ہوا کہ ایک کھلاڑی نے گیند کو اتنی زور سے مارا کہ وہ میدان سے نکل کر سڑک پر جا پہنچی۔گیند کو دیکھ کر ایک گاڑی کے ڈرائیور نے اچانک بریک لگائی جس کے نتیجے میں پیچھے سے آنے والی گاڑی اس سے ٹکرا گئی۔پارکے اے این سی اے پی سٹیڈیم میں پیش آنے والا یہ منظر میچ کی براہِ راست نشریات میں بھی محفوظ ہوگیا اور بعد ازاں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...