نیشنل چیمپئنز کپ ، پاکستان گرین نے وائٹس کو شکست دیدی
277 رنز کا ہدف گرین نے فخر زمان کی سنچری کی بدولت باآسانی حاصل کرلیا
ملتان (سپورٹس رپورٹر)نیشنل چیمپئنز کپ میں پاکستان گرین نے پاکستان وائٹس کو5 وکٹوں سے شکست دے دی۔نیشنل چیمپئنز کپ کے ملتان میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں پاکستان گرین نے پاکستان وائٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 276 رنز بنائے ۔ شاہ زیب خان نے 76، حسن نواز نے 56، خوشدل شاہ نے 51 رنز بنائے ۔ نسیم شاہ نے 3 کھلاڑی آؤٹ کئے۔ 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان گرین کی جانب سے فخر زمان نے شاندار سنچری سکور کرتے ہوئے 123 رنز کی اننگز کھیلی۔ عمیر نے 47 رنز بنائے۔ 38ویں اوور میں اچانک ایک فلڈ لائٹس ٹاور کی لائٹس بند ہونے سے کھیل متاثر ہوا جس کے باعث میچ کو عارضی طور پر روکنا پڑا۔دوسری جانب سٹیڈیم میں سکیورٹی اور انتظامی امور میں بھی کمزوری نظر آئی، جہاں بعض تماشائی وکٹ کے قریب تک پہنچ گئے اور وہاں کھڑے ہو کر سیلفیاں بناتے رہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments