برٹش اوپن میں پاکستانی شوٹرز کے 7 طلائی سمیت 13 میڈلز
اسلام آباد(دنیارپورٹ)پاکستان کی 12 رکنی قومی شوٹنگ ٹیم نے برٹش اوپن 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 میڈلزجیت لیے۔۔۔
جن میں 7 طلائی، 2 سلوراور4کانسی کے تمغے شامل ہیں، برطانوی اوپن میں 24 ممالک کے تقریباً 185 عالمی معیار کے شوٹرز نے شرکت کی ۔احسن گل نے 1000 گز انڈر 25 اور ایگریگیٹ 1000 گز انڈر 25 میں گولڈ میڈل جیتا،حذیفہ گل نے برطانوی اوپن میں متعدد مقابلوں میں 4 گولڈ، 2 سلور اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا،محمد ولید نے 1000 گز کے مقابلے میں گولڈ میڈل اور ایف ٹی آر ایگریگیٹ مقابلے میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا،پاکستانی شوٹرز نے 800 اور 900 گز کے مختلف مقابلوں میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، ایف کلاس ورلڈ چیمپئن شپ 10 سے 16 اگست تک برطانیہ میں جاری رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments