ایشین ویمنز نیٹ بال ،پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی
چائینز تائپے کو 55-38سے ہرایا ،حنا ، رضا ، فرح، نور اور سمایا کاشاندارکھیل
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان نے ویمنز ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے ایک اور شاندار فتح اپنے نام کرلی۔گروپ کے چوتھے اور آخری میچ میں پاکستان نے چائینز تائپے کو شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم نے حریف ٹیم کے خلاف یکطرفہ مقابلے میں 55-38 سے عمدہ کامیابی حاصل کی۔گرین شرٹس کی حنا چودھری، رضا شاہ، فرح، نورالعین اور سمایا صفدر نے بہترین کھیل پیش کیا۔پاکستان کل جمعہ کے روز سیمی فائنل میں چائینز تائپے کے ہی مد مقابل آئے گا۔پاکستان نے اپنے پہلے گروپ میچ میں جاپان کو58-34 سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں تھائی لینڈ نے پاکستان کو66-48 سے زیر کر لیا تھا۔قومی ویمن ٹیم نے تیسرے میچ میں جنوبی کوریا کے خلاف 72-23سے فتح حاصل کی تھی۔پلیٹ ڈویژن ایونٹ میں جاپان، تھائی لینڈ، چائینز تائیپے اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments