بابر اعظم زخمی ،پریکٹس میچ سے آؤٹ

بابر اعظم زخمی ،پریکٹس میچ سے آؤٹ

بیکنگھم (سپورٹس ڈیسک )پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انگلینڈ میں پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کے خلاف جاری تین روزہ پریکٹس میچ کے دوسرے روز بیٹنگ کے دوران دائیں ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے ۔

ٹیم ڈاکٹر کی جانب سے معائنے کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر بابر اعظم کو پریکٹس میچ کے باقی ماندہ حصے میں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ لیڈز ٹیسٹ میں شرکت کے حوالے سے بابر اعظم کی دستیابی پر ٹیم انتظامیہ کی جانب سے آئندہ پریکٹس سیشن کے دوران مزید اپ ڈیٹ دئیے جانے کا امکان ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...