پاکستان ، بھارت 16سال بعد ہاکی ورلڈ کپ میں آمنے سامنے
پاکستان ، بھارت 16سال بعد ہاکی ورلڈ کپ میں آمنے سامنے دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ 2010 کے عالمی کپ میں نئی دہلی میں آمنے سامنے آئی تھیں
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے ، دونوں ٹیمیں 19اگست کو نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹلوین کے واگنر سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی ، پاکستان میں شائقین یہ مقابلہ شام 6 بجے دیکھ سکیں گے ۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میں 16 سال بعد مقابلہ ہوگا۔ دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ 2010 کے عالمی کپ میں نئی دہلی میں آمنے سامنے آئی تھیں، جہاں میزبان بھارت نے پاکستان کو 1-4 سے شکست دی تھی۔عالمی کپ کی تاریخ میں پاکستان اور بھارت اب تک پانچ مرتبہ ایک دوسرے کے خلاف کھیل چکے ہیں۔ بھارت نے تین جبکہ پاکستان نے دو مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ 1975 کے عالمی کپ کا فائنل بھی دونوں روایتی حریفوں کے درمیان کھیلا گیا تھا، جس میں بھارت نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔پاکستان عالمی کپ کی تاریخ میں چار مرتبہ چیمپئن بن چکا ہے ۔ قومی ٹیم نے 1971، 1978، 1982 اور 1994 میں عالمی اعزاز حاصل کیا جبکہ بھارت نے 1975 میں ایک مرتبہ ورلڈ کپ جیتا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments